9 اکتوبر 2013 - 20:30

لیبیا کے النباء ٹی وی چینل نے اطلاع دی ہے کہ لیبیا کے وزیر اعظم علی زیدان کو رہا کردیا گيا۔

ابنا: طرابلس سے فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی حکومت نے ایک بیان میں وزیر اعظم کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے اسے مجرمانہ اقدام قرار دیا ہے۔

لیبیا کی حکومت نے اس بیان میں کہا ہے کہ وہ دہشتگردوں کے مطالبات کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گي۔ لیبیا کے وزیرخارجہ نے مسلح افراد کے ہاتھوں عبوری وزیر اعظم کی رہائي کا اعلان کیا تاہم کہا کہ انہیں بھی ابھی تفصیلات کا علم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کے عبوری وزیر اعظم کو القاعدہ کے مبینہ کارکن انس اللیبی کے اغوا کے پانچ دنوں بعد اغوا کیا گيا تھا۔

ابو انس کو امریکی اسپیشل فورسز نے اغوا کیا ہے جسے امریکی جنگي جہاز پر رکھا گيا ہے۔ لیبیائی حکومت کے بیان کے مطابق عبوری وزیر اعظم کو ایک سابق دہشتگرد تنظیم نے اغوا کیا تھا.

.......

/169